نوشہروفیروز ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے سول اسپتال نوشہروفیروز کے ای پی آئی سینٹر میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نثاراحمد عباسی،ڈسٹرکٹ مینیجر پاپولیشن ویلفیئر عبدالحمید انصاری، ڈاکٹر لبنی ٰ گھانگھرو،ڈاکٹر اللہ ورایو میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔