• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ خشک میوہ کی قیمتیں بڑ ھ گئیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی منافع خور تاجروں نے خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی بڑھادیں،متعلقہ ادارے منافع خور تاجروں کے خلاف قانون کو متحرک کرنے سے گریزاں ہیں ‘ چلغوزہ 8سے10ہزارروپے فی کلو فروخت ہونے لگا‘ پستہ‘ کاجو‘ بادام ‘ کشمش اور انجیر کی قیمتیں بھی 15سے 20فیصد بڑھ گئیں۔ دوسر ی جانب بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہونے سے شہر میں سوپ‘ ابلے ہوئے انڈ ے اور دیگر گرم چیزوں کی طلب میں تیزی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ہونے والی بارش کی بعد ضلع حیدرآباد میں سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہوگیا ہے شہریوںنے گرم کپڑوں کے استعما ل کے ساتھ ٹھنڈ کو بھگانے کے لئے خشک میوہ جات سمیت سوپ‘ مچھلی ‘ ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال شروع کردیا ہے‘ مگر مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات شہریوں کے قوت خریداری سے باہر ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین