• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقامات پر نہروں میں شگاف ،سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ضلع ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف مقامات پر نہروں میں شگاف سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں زیر آب آگئی محکمہ ایریگیشن کا عملہ غائب میل موری اور پاک سنگھار کے قریب دو شاخوں میں شگاف پڑا ۔ ٹنڈوالہیار کے تعلقہ جھنڈومری میں بڑی مسن کے قریب پاکسنگھار میں نصیر کینال سے نکلنے والی ناگنا شاخ میں 40 فٹ چوڑاشگاف پڑگیا جس کےنتیجے میں گندم ، پیاز اور مرچ ، اور گنے سمیت سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ جھنڈومری کے قریب میل شاخ کو بھی 50 فٹ شگاف پڑ گیا جسکی وجہ سے وہاں بھی سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں جن میں گوبھی، مرچ، گنا، چوپایوں کے گھاس سمیت دیگر فصل زیر آب آگئیں دونوں شاخوں میں شگاف پڑجانے کے سبب متعلقہ عملے اور بااختیاروں کو اطلاع دی گئی لیکن محکمہ آبپاشی کے عملے کے نہ پہنچنے پر آبادگاروں نے اپنی مدد آپکے تحت شگاف کو بند کردیا۔
تازہ ترین