• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوالالمپور میں بارش کے باعثپاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا،آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنرز ناہیدہ خان اور جویریہ خان نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 96 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی جو پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ شراکت ہے۔ ناہیدہ خان نے 55اور جویریہ خان نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔بارش کے باعث کھیل ختم کردیا گیا ۔

تازہ ترین