• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، برطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مسلم مخالف بل کی منظوری کے بعدکشیدگی اور پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر امریکا، برطانیہ، فرانس اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا۔

چاروں ممالک کی حکومتوں نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ شمال مشرقی بھارتی علاقوں کے سفر سے گریز کریں، احتیاط کا مظاہرہ کریں اور الرٹ رہیں۔ 

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی شہریت سے متعلق قانون کو امتیازی قرار دے دیا ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایوناش کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فورسز کو مظاہرین کیخلاف طاقت کے بے جا استعمال سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو کسی بھی قیمت پر یقینی بنائے، مذاکرات کے ذریعے سے مسئلہ حل کیا جائے اور تفریق پر مبنی قانون سازی کو ختم کیا جائے۔

تازہ ترین