• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی وزیراعظم سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل گر گئے، ویڈیو وائرل

بھارتی وزیراعظم سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل گر گئے


نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر گئے۔ مودی کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ کے دورے کے موقع پر ان کا توازن بگڑ گیا، قریب موجود اہلکاروں نے بھارتی وزیراعظم کو سہارا دیا۔

بھارتی وزیراعظم کے منہ کے بل گرنے والی ویڈیو کو بھارتی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وزیراعظم سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دوران وہ منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔

تازہ ترین