• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے رابطہ کار افغان فوجیوں نے اپنے 23 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

کابل (جنگ نیوز) افغانستان میں طالبان کے رابطہ کار افغان فوجیوں نے اپنے ہی 23ساتھیوں کو ہلاک کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں یہ واقعہ فوج کے اندر کے اس گروہ نے انجام دیا، جس کا طالبان سے تعلق تھا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ قاراباغ ضلعے میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 32 ہے۔ فی الحال آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘غزنی کے ضلع قراباغ میں طالبان دہشت گردوں نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کو قتل کردیا۔وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو طالبان کے دراندازوں نے نشانہ بنایا۔انہوں نے غزنی کے صوبائی کونسل کے ایک رکن کی جانب سے 23 اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے 9 اہلکار قتل ہوئے ہیں۔

تازہ ترین