• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب راولپنڈی میں ہوگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، سینئر نائب صدر میاں منظور قادر قادری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، نائب صدر حاجی خلیل راں، سیکرٹری تعلقات عامہ زاہد محمود صدیقی، ضیا انصاری، شمشاد سیال، ملک افتخار علی، عرفان انصاری، ملک رمضان کمبوہ، عبداقیوم بھٹی، داود خان، عاشق علی، اعجاز ہیوی، سجاد حسین سرویا، سلیم اللہ، اسحاق بھٹہ، اشفاق قریشی،نذر محیی الدین انصاری، بابا رشید، سبطین بلوچ، مرزا منصور، شیخ نعمان، علی وقاص سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس سال برسی کی مرکزی تقریب ان کی جائے شہادت پنڈی میں ہو گی۔ہم اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں اور ملتان سے ایک بہت بڑا قافلہ برسی میں شرکت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے حوالے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین