• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود بھاری بھرکم بل

ملتان (سٹاف رپورٹر)بجلی صارفین کو دسمبر کی یخ بستہ سردی میں بھی بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔موسم گرما کے مقابلے میں موسم سرما میں بجلی کا استعمال 10 سے 5 فیصد تک رہ جانے کے باوجود ہزاروں روپے کے بلوں نے صارفین کا سکھ چین برباد کررہا ۔صارفین کے مطابق جولائی ،اگست2019ء کے بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے)سرچارج والے بلوں کے بعد اب دسمبر میں صارفین کو موصول ہونے والے بلوں میں ستمبر 2019ء کے ایف پی اے سرچارج کے بوجھ نےصارفین کو ہلکان کر کے رکھ دیا ہے ۔جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع پر مشتمل میپکو ریجن میں 64 لاکھ سے زائد صارفین کو موسم گرما(جولائی،اگست،ستمبر2019ء)کی قیامت خیز گرمی اور حبس میں طلب کے مطابق بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اب قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔میپکو کی 30 روز بجائے 35 اور 37 روز کی میٹر ریڈنگ کے نقصانات بھی صارفین پر مالی بوجھ کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
تازہ ترین