ملتان(سٹاف رپورٹر )چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پی آئی سی پر وکلاء کے حملہ کیخلاف کینڈل واک کی گئی۔جس میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے،ڈاکٹروں و سٹاف پر تشدد کی مذمت کی۔ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اور جاں بحق مریضوں کلئے دعائے مغفرت کی ۔