• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، ڈاکے نہ رک سکے، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،متعددموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو خواجہ زاہد سہیل بٹ نے بتایاکہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحے کی نوک پرہم سے35 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کو شاہ میر بلوچ نے بتایا کہ وارث خان جا رہا تھا کہ دو نامعلوم لڑکے مجھ سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کو محمد ذیشان نے بتاہا کہ محکمہ ہیلتھ میں ملازم ہوں میں اور سیف الرحمن ڈھوک حسو ڈینگی چیکنگ کے لیے گئے جہاں دو نامعلوم نوجوانوں نےمیرے دو موبائل چوری کر لیے ۔ تھانہ پیرودھائی کو ایاز خان نے بتایا کہ گھر سے راجہ بازار جا رہا تھا چیمہ پلازہ کے پاس دو نامعلوم ملزمان مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو عبدالوحید مغل نے بتایاکہ میری مہران کار میں سے نامعلوم چوربیٹری ، ایل سی ڈی ، ٹیپ ریکارڈر ، موبائل چارجر بھی گاڑی کی اوریجنل فائل ، دیگر کاغذات موجود چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ساجد محمود نے تایا کہ میرا موٹرسائیکل ہنڈا 70 نمبر آرآئی ایکس-6111 ملیہ پارک سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو سید علی مصطفین نقوی نے بتایاکہ 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر سیدپورروڈپربنک کی اے ٹی ایم سے مجھ سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد قاسم نے بتایا کہ الشیخ کیش اینڈ کیری ڈھوک کشمیریاں میں کام کرتا ہوں دن کو دو نامعلوم ملزمان بطور گاہک آئے ایک نے پسٹل تان لیا دوسرے نے میری اور ایک گاہک کی تلاشی لی اور ہم سے 60 ہزارروپے اور ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر اے سی ایم-464 چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کو عماداللہ نے بتایا کہ میں روڈ پر کھڑاتھاکہ2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کوسعیدالرحمن خان نے بتایاکہ3 نامعلوم گاڑی سواروں نے مجھے زبردستی گاڑی میں بیٹھالیا اور میری جیب سے 91ہزارروپے اور میرےاے ٹی ایم سے25ہزارروپے نکلوالئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد بن قاسم نے بتایا کہ میرے زیرتعمیر پلاٹ میں سے نامعلوم چور سریا مالیتی2لاکھ36 ہزار5سو روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آراے بازارکومحمد سعیدنے بتایا کہ میں گھر سے ڈیوٹی پرجارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے مجھے روکا اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے سات ہزارروپے، و یگر کاغذاتبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو حسن اقبال نے بتایاکہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑ کر چھ ہزار روپے ،موبائل کارڈ ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو سردار گلیندر سنگھ نے بتایاکہ میری دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور80ہزار روپے اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد فہیم رضا نے بتایا کہ میں محکمہ معدنیات کی طرف سے بہوٹی پنڈچونگی پر ملازم ہوں چونگی پر موجودتھاکہ4 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی چونگی میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 14ہزارروپے اخترنوازسے15ہزارروپے اظہر عباس سے ساڑھے سات ہزارروپے،موبائل اورعفان عمیر سے 18ہزار900روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ صدرواہ کو ارتسام علی نے بتایا کہ میں یونیورسٹی سے کلاس لیکر ہوسٹل کی طرف جارہاتھاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سےموبائل اور2ہزار روپےزبردستی چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو اسامہ رحمن نے بتایا کہ میں ،وقاص محمود اوراویس فاروق کے ہمراہ سپئیر پارٹس کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران اویس فاروق اپنے گھر چلا گیا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار دوکان میں آگئے اور آتے ہی پسٹل نکال لیا اور کہاجوکچھ ہے نکال دوہم نے مزاحمت کی تو انہوں نے پسٹل سے سیدھا فائر مجھ پر کیاجو مجھے بازو کی کہنی پر لگا ، پھر دوسرافائر وقاص محمود پر کیا جو اسے انگلی پر لگا ملزمان نے دراز میں سے 13ہزارروپے نکال لئے اور مجھ سے میرا موبائل، اورقاصسے موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر فرارہوگئے۔تھانہ مندرہ کومحمد نعمان نے بتایا کہ میں سکھو شہر میں جنرل سٹور اور ایزی لوڈ کی شاپ بنا رکھی ہے رات کو میں اپنا سٹور بند کر کے اپنے گھر کرنالی جا رہا تھا جب پلی پر پہنچا تو آگے 3نوجوان لڑکے کھڑے تھے جنہوں نے مجھے روکا اور ان میں سے ایک نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور ایک نے میرے موٹر سائیکل کی چابی نکال لی اور اسلحہ کی نو ک پر مجھ سے 30ہزارروپے اور مجھ سے 2 موبائل فون ایزی لوڈ والے جن میں ایزی لوڈ16ہزار موجود تھا چھین لیے اورموٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو عبدالنوید نے بتایاکہ رات کو ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چور چھت کیطرف سے ہمارے گھر میں داخل ہو ئے اور تالے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات 7تو لے ، 45ہزارروپے ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اوروائی فائی ڈیوائس ر چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو زبیر نواز نے بتایاکہ میرے جنرل سٹورپر 2نوجوان لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے ایک موبائلفون اور میری جیب اور گلے سے 50ہزارروپے نکال کر موٹر سائیکل پر فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہسینٹورس مال کی پارکنگ سےاحمد رضا کی ٹیوٹا کرولا کار ایم این این -925اورتھانہ آئی نائن کے علاقہ سے مہران جیلانی کی ہنڈا سٹی کارایم ٹی-607 تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سے سہیل حفیظ کی کار کے سی339 چوری ہوگئی۔
تازہ ترین