• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،رنگ روڈکاڈرافٹ پیش کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ، لئی ایکسپریس، ددوچھہ ڈیم، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی، شجرکاری مہم، 200بیڈز کے سنٹر آف ایکسی لنس کے قیام سے متعلق ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں کنسلٹنٹس کو28 فروری کو راولپنڈی رنگ روڈ کا پہلا ڈرافٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آئندہ ماہ جنوری میں 30موضعات کی عملی طور پر نشاندہی یقینی بنائے۔ کمشنر نے کہا کہ آئندہ مون سون سے قبل ’’چہان ڈیم‘‘ کا فزیکل کام مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین