• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گودام اورگرلزہاسٹل میں آتشزدگی، بھاری مالیت کی لکڑی خاکستر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لکڑی کے گودام اورگرلزہاسٹل میں آگ لگ گئی۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ سٹی صدر روڈ پرہفتہ کی صبح لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو1122کے مطابق آگ میٹرمیں اوورلوڈکی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی پولیس کے مطابق آگ نے بعدازاں دیگرآٹھ دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیافائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے بھاری مالیت کی لکڑی اوردیگرسامان جل گیا۔ ادھر راول روڈ پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے عقب میں واقع میڈیکل گرلز ہاسٹل میں ہیٹرمیں گیس اخراج سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو عملے نے تقریباً ایک گھنٹہ کے فائرفائٹنگ آپریشن کے بعدآگ پرقابوپالیا۔
تازہ ترین