• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے رقم چھیننے والا ایک ڈاکو گرفتار، تین فرار، ملزم بی بی اے ڈگری ہولڈر نکلا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں شہری سے واردات کرنے والے ڈاکو کو گرفتارکرلیا۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ محمد اکرم بینک سے رقم نکلوانے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پیچھے سے 2موٹرسائیکلوں پر 4نامعلوم افراد آگئے ، جنہوں نے اس سے ایک لاکھ روپے چھینے، مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے محمد اکرم کو زخمی کردیا۔ مورگاہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی جبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ہونے والے ڈاکو کانام ارسلان بتایاجاتاہے جونجی یونیورسٹی سے بی بی اے کا ڈگری ہولڈر ہے ۔
تازہ ترین