• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز انتظامیہ نے ادارے کو مفلوج بنادیا، بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی اف میڈیکل ہیلتھ سائنسز انتظامیہ نے ادارے کو مفلوج اور کھوکھلا بنا کے رکھ دیا ۔جس سے ادارے کے طلباء شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو چکے ہیں ادارے کا سربراہ اپنی تمام تر توانائی یونیورسٹی کے ملازمین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ آئے روز ملازمین پے جھوٹے من گھڑت الزامات لگا کے بے بنیاد مقدمات درج کر وانا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ایک جاری کردہ بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کا بدترین معاشی استحصال ہو رہا ہے۔ جب ملازمین جمہوری انداز میں اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو انتظامیہ جھوٹے الزامات کے تحت ان کیخلاف ایف آئی آر درج کراتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا بی یس او پجار ایسی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کبھی خاموش نہیں رہے گی اس جدوجہد میں ادارے کے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں اور گورنر ، وزیر اعلی و دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ جھوٹے مقدمات واپس لے کر ملازمین کے جائز حقوق تسلیم کریں اور مزید اگر طلباء اور ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو بی ایس او پجار دوسری طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کے احتجاجی شیڈول کا اعلان کرے گی۔
تازہ ترین