• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل آصف غفور نے پاک، سری لنکا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

میجر جنرل آصف غفور نے پاک، سری لنکا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا


ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان اور سری لنکا کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھا ،وہ تماشائیوں میں گھل مل گئے۔

روالپنڈی میں سری لنکا اور پاکستان کے پہلے میچ کے آخری دن تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا ۔

اسٹیڈیم پہنچنے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شامل تھے۔

میجر جنرل آصف غفور جونہی تماشائیوں کے پاس اسٹینڈز میں پہنچے تو شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسٹینڈز میں شائقین کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا ، اس موقع پر وہ تماشائیوں میں گھل مل گئے ۔

اس موقع پر فینز نے بھی میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔

تازہ ترین