• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی عابد علی کو  ٹیسٹ میں شاندار سنچری پر مبارک باد


پاکستانی اوپنر عابد علی کو تاریخ ساز سنچری بنانے پر کرکٹ کے نیل آرم اسٹرونگ کا خطاب مل گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی، بولنگ کوچ وقار یونس، سابق کھلاڑیوں نے عابد علی کو روالپنڈی ٹیسٹ میں شاندار سنچری پر مبارک باد دی۔

کپتان اظہر علی نے عابد علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا  کہ عابد نے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سنچری بنائی، وہ ابھی مزید ریکارڈ بھی بنائیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے عابد علی کو کرکٹ کا نیل آرم اسٹرونگ قرار دے دیا۔

ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے راولپنڈی ٹیسٹ میں عابد علی کو تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ’لیجنڈ‘ قرار دیا۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عابد علی کو اسپیشل ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔

تازہ ترین