کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے ریکارڈ ساز کرکٹر عابد علی کی شان دار کارکردگی پر کرکٹ کے مداح لاہور میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے، اہل خانہ کو مٹھائی کھلائی ، ان کے والدین، اہلیہ اور بیٹی کے علاوہ سسر بھی خوشی سے نہال تھے۔ جن کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ عابد علی کو جیسے ہی موقع ملے گا وہ چوکا مار دے گا، دوسری جانب سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی عابد علی کی پرفارمنس کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے انہیں کر کٹ کا نیل آم اسٹرونگ قرار دیا۔ شاہد آفریدی، اظہر علی، وقار یونسنے بھی انہیں مستقبل کا اسٹار قراردیا ہے۔