• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان کوہلی بپھر گئے

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں امپائرنگ فیصلے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بپھر گئے۔ بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں جدیجا کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل امپائر نے مستردکی ۔ لیکن جب بولر نے اگلی گیند کرانے کیلئے ایکشن لیا تو ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ نے غالباً ڈریسنگ روم سے سگنل ملنے پر تھرڈ امپائر کی طرف رجوع کی درخواست کی جس پر گرما گرمی ہونے لگی، البتہ رے پلے سے بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا گیا۔ اس پر کوہلی ڈریسنگ روم سے اٹھ کر فیلڈ میں جانے لگے لیکن رک گئے۔

تازہ ترین