• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوپ اور ہٹمائرنے بھارتی بولرز کا بھرکس نکال دیا

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایک میچ جیت کر بھارت کو جھٹکا دینے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے فارمیٹ تبدیل ہوتے ہی بھارت کو 1000 وولٹیج کا کرنٹ لگادیا۔ چنئی میں 3میچز کی سیریز کے پہلے ایک روزہ ہائی اسکورنگ شو میں ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی خاصی ٹھکائی کرکے اچھی درگت بنادی اور 8 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ برتری بھی اپنے نام کی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹ پر 287 رنزبنائے۔ روہت شرما36 اور کوہلی صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین رشابھ پنت نے 71 اور ایس لیئر نے 70 رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیز نے جوابی اننگز میں 11پر ایک وکٹ کھونے کے بعد شائی ہوپ اور ہٹمایئر نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 218 رنز جوڑ کر فتح ٹیم کی جولی میں ڈال دی، ہٹمائیر 139رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ نکولس پوران نے شائی ہوپ سے مل کر اسکور آگے بڑھایا اور 13گیندیں قبل 2 وکٹ پر 291 رنزبناکر میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔ شائی ہوپ 102اور نکولس پوران 29رنزپر ناٹ آئوٹ رہے۔
تازہ ترین