• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو ویکسین دلوانے کیلئے ڈاکٹروں کا والدین کو پرزور مشورہ

لندن (پی اے) ڈاکٹروں نے والدین کو پرزور مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلو کی ویکسین لگوائیں۔ این ایچ ایس سروسز میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ بچوں کو فلو کے لیے ’’سوپر سپر ہڈرز‘‘ کہا جاتا ہے۔ فلو یوکے میں وقت سے قبل آن پہنچا ہے۔ یہ تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے اور ویکسین ہی اس سے بچنے کا صحیح طریقہ ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال65سال سے اوپر کی عمر کے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی ہے لیکن دو، تین سال کے ایک تہائی سے بھی کم بچوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ہفتے فلو اور اس سے ملتی جلتی علامات والے مریضوں وہ تعداد جنہوں نے ڈاکٹروں سے اپوئنمنٹس لیں، ان کی تعداد میں24فیصد اضافہ ہوا۔ این ایچ ایس کے نیشنل میڈیکل ڈائریکٹر اسٹیفن پاوس نے لوگوں پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو ویکسین دلوائیں۔ فلو کا سیزن ہے تو اس میں غفلت نہ کریں۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈوئل نے والدین کو تاکید کی کہ دو، تین سال کے بچوں کو جلد از جلد ویکسین دلوائیں۔ چیف میڈیکل آفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ فلو کے باعث ہیلتھ سروسز پر دبائو بڑھ گیا ہے۔ ہم افراد اور کمزور صحت والے افراد کو نومونیا اور براٹکائٹس جیسی تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے تو ویکسین سب سے اچھا دفاع ہے۔
تازہ ترین