• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مختلف محکموں کے لئے اپنے ایک انتباہی بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں مزدوروں کی کمی کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔انہیں خدشہ ہے کہ اس وجہ سے کاروبار دوسرے ممالک منتقل ہو سکتے ہیں۔جرمن چانسلر نے اپنے ہفتہ وار بیان میں لیبر مارکیٹ میں افرادی قوت کی کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو بہت سی کمپنیاں دوسرے ممالک منتقل ہو سکتی ہیں۔ مرکل کے بقول ہمیں علم ہے کہ کئی شعبے اور کاروبار ہنر مند مزدوروں کی تلاش میں ہیں۔ معقول تعداد میں مزدروں کے بغیر کاروبار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ ہنر مند افراد کو تلاش اور انہیں بھرتی کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں۔ ورنہ کاروباری ادارے ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے اور یقیناً ہم یہ نہیں چاہتے۔جرمنی کو الیکٹرکل انجینئرز، میکاٹرونک انجینئیرز، باورچی، نرس، بوڑھے افراد کی دیکھ بھال کے شعبے میں افراد، کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر ماہرین کے ساتھ ساتھ فولاد کی صنعت میں کام کرنے والے ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین