• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد زاروب کھوکھر کے بھائی اکبر رمضان کھوکھرکا انتقال

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کی ممتاز نوجوان سماجی شخصیت محمد زاروب کھوکھر کے برادر اکبر محمد رمضان کھوکھر عارضہ قلب کے باعث بروز ہفتہ سمروڑ کوٹلی میں رحلت کر گئے۔ محمد زاروب کھوکھر بھائی کی رحلت کی اطلاع ملنے پر آزادکشمیر پاکستان روانہ ہوگئے ۔ گزشتہ روزمحمد رمضان کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کر کے سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ لوٹن سے جے کے ایل ایف لوٹن کے سابق صدر لیاقت علی چوہدری ، پی پی پی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ ، طاہر تاج چوہدری، اعجاز کھوکھر ، وٹفورڈ سے پی ٹی آئی کے محمد مصطفے مہتہ سمیت کئی عمائدین نے مرحوم کے بھائیوں رحمان کھوکھر ، فاروق کھوکھر اور زاروب کھوکھر سمیت تمام خاندان سے تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین