• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراز سرفراز احمد کیلئے سال کا بہترین جونیئر سالیسٹر کا اعزاز

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کے ایک نوجوان پاکستان نژاد وکیل فراز سرفراز احمد کو سال کے بہترین جونیئر سالیسٹر کا ایوارڈ دیا گیاہے۔ لاء سوسائٹی آف اسکاٹ لینڈ اور موقر اخبار ڈی ہولو کی طرف سے یہ ایوارڈ ہر سال قانون کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے، اس ایوارڈ کا آغاز2004ء میں کیا گیا تھا، اس ایوارڈ کا فیصلہ وکلا کا ایک آزاد گروپ کرتا ہے، اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے فراز سرفراز احمد کو اس پروقار ایوارڈز کے ملنے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پارٹی بھی منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ اب اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ پاکستان نژاد نے زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ کر نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور یہ اپنے آبائی ملک پاکستان کا نام بھی روشن کررہے ہیں۔ فراز سرفراز احمد نے اپنے خطاب میں اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعائوں اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور دیگر نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ملک کی تعلیمی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔
تازہ ترین