• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا ممنوعہ میزائل تجر بہ اعلان جنگ ہے،روس

ماسکو (آئی ا ین پی ) روس نے امریکہ کے ممنوعہ میزائلی تجربے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ ایک طرح کا جنگ کا اعلان ہے، اس جنگ کے لیے ہم تیار ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کامیاب تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل نے 500 میل سے زائد فاصلہ طے کر ہدف کو بحرالکاہل میں کھلے سمندر میں نشانہ بنایا تاہم بیلسٹک میزائل کی قسم اور ساخت سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ میزائل غیر جوہری وار ہیڈ سے لیس ہو کر وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ادھر روس کے صدرولادیمیر پوٹن نے اسلحہ سازی کے ڈپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمیں خبردار کیا گیا ہے اوریہ ایک طرح کا جنگ کا اعلان ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے خطے میں اسلحے کی غیر ضروری جنگ چھڑ جائے گی۔
تازہ ترین