• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج پیٹارو میں یوم والدین، چیف آف نیول اسٹاف کی شرکت

جام شورو(نامہ نگار)کیڈٹ کالیج پیٹارو میں یوم والدین شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انھون نے اپنے صدارتی خطبے میں کیڈٹ کالج پٹارو کی تعلیمی خدمات اور تربیت کو سراہا ۔ مہمان خصوصی ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اس بات کی تاکید کی کہ وہ دینی تعلیمات کی روشنی میں اپنے اخلاقی اور تعلیمی خوبیوں کو نکھاریں تاکہ وہ عالمگیر سطح پر اپنا اپنے ملک کا اور اسلام کا نام سربلند کر سکیں یوم والدین کے موقع پر پیش کی جانے والی پریڈ ٹی جسمانی صلاحیتو ں کے مظاہرے گھڑ سواری اور چینی ثقافتی شو کو ایڈمرل نے بہت سراہا کالج کے پرنسپل کموڈر محبوب الہی ملک نے کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کیڈٹ کالج پٹارو کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس فوجی افسران سرکاری آفیسرز ایکس پٹاریں اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء اور ملازمین میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین