• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم، عابد علی نےعالمی ریکارڈ بناڈالا

پہلا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم، عابد علی نےعالمی ریکارڈ بناڈالا


راولپنڈی(خبرایجنسی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تاہم پاکستانی بلے باز عابد علی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے اپنی پہلے ون ڈے میں بھی سنچری اسکور کی تھی، اس طرح دونوں فارمیٹ کے پہلے میچ میں سنچریاں اسکور کرکے عابد علی نے عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

ادھر بابراعظم بھی ٹیسٹ میچ میں سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70 اوورز 252 رنز بنائے ۔

تازہ ترین