• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا دنیا میں کہیں بھی انسان کو منٹوں میں پہنچا سکتا ہے

کراچی (جنگ نیوز) امریکا نے ایسی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرلی ہے جس سے پورے کرۂ ارض کا سفر منٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے ایک انسان کو زمین کے ایک سے دوسرے کونے تک جانے میں ایک گھنٹے سے کم وقت لگے گا۔ 

جدید ترین ٹیکنالوجی خلا سے وائی فائی اور توانائی فراہم کرسکتی ہے جس سے موبائل فون ٹاورز اور موبائل فون کے چارجرز کی ضرورت ختم ہو جائے گی، یہ ٹیکنالوجی گھروں اور گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ یہ عجیب و غریب دعویٰ امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسٹیون ایل کوسٹ نے واشنگٹن کے ایک کالج میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس پہلے ہی تھیوریٹیکل صلاحیت ہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے کسی بھی حصے سے کہیں بھی انسانوں کو پہنچاسکتی ہے۔ 

ہلز ڈیل کالج میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ ٹیکنالوجی انجینئرنگ بنچوں پر ہے۔ لیکن بیشتر امریکیوں اور کانگریس کے بیشتر ارکان کو واقعی اس کی گہرائی میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ لیکن مجھے ان سائنس دانوں کے ساتھ 33 سال مطالعہ کرنے کا موقع ملا اور ایسے سائنسدانوں سے دوستی رہی۔ 

یہ ٹیکنالوجی آج کی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کی جاسکتی ہے جو کسی بھی انسان کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں کرہ ارض کے کسی بھی جگہ سے دوسری مقام تک پہنچا سکتی ہے۔

تازہ ترین