• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 26 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے26ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمدکی ہے، تفصیلات کے مطابق ملیر، گلشنِ اقبال، رضویہ، گلستانِ جوہر، سائٹ اے، عید گاہ، بغدادی، شاہراہ فیصل،فیروز آباد، محمودآباد،ملیر،بہادرآباد،سپر مارکیٹ اور لیاقت آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 20ملزما ن عبدالغفورعرف ابوّ، محمد ناصر رشید،امیر بلوچ، امیر احمد، شاہد علی عرف سندھی،محمد شارق، عمیر علی، کاشف عرف پارس،محمد یونس، الطاف الرحمان،محمد بلال،فرمان علی عرف بولا، محمد عدنان،علی رضا،سکندر حیات،محمد وجیہ الدین،ارتضیٰ حسین،محمد ماشید،مکرم حسین اور مولا بخش عرف مولوکو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رضویہ اور مراد میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان آصف اور مسلم کو گرفتار کیا جو جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پریڈی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان اکرام، بہرام شاہ،سجاد ظہیراور محمد شاہ کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین