• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،3افراد جاں بحق،2 بچیاں زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل فوزیہ وہاب فلائی اوور پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتار کار نے پہلے ایک کار اور پھر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،حادثے میں نتیجے میں موٹر سائیکل کئی میٹر دور جا گری جبکہ دونوں کاروں کو بھی نقصان پہنچا،حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اورموٹر سوار ایک جاں بحق شخص اور دو زخمی بچیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاجہاں جاں بحق شخص کی شناخت ذیشان عباسی اور زخمی بچیوں کی شناخت مہک اور زینب کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ڈالمیا مجاہد کالونی کے رہائشی ہیں،جاں بحق شخص بچیوں کا چچا ہے،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے مچھلی چوک کے قریب موٹر سائیکل کھڑے ٹرالر سے جاٹکرائی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انکی شناخت28سالہ طاہر ولد عامر اور 20سالہ محمد فیصل ولد محمد خورشید کے ناموں سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کینپ کے ملازم تھے اور صبح ڈیوٹی کے لیئے جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد ماڑی پور کے رہائشی تھے، پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

تازہ ترین