• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ میچ ،ٹریفک پلان مرتب،راستوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ میچ کے لیئے ٹریفک پلان مرتب کر لیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق 19 تا23 دسمبر 2019 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے جس میں متبادل راستوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے پارکنگ کےدرج ذیل انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارکنگ کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈومیچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔(۱) ایکسپو سینٹر یونیورسٹی روڈ، ضلع جنوبی (ساؤتھ) ، سٹی اور کورنگی وڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل۔ شارع قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسائٹی سگنل سے پی پی پی چورنگی، یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، بیت المکرم مسجد کے سامنے یوٹرن سے لیکر ایکسپوسینٹر گیٹ نمبر1 سے گراؤنڈ میں اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کریں اور بعد تلاشی ایکسپوسینٹر گیٹ نمبر2 سے اسٹیڈیم جاسکیں گے۔ یا شارع فیصل، ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، نیپا، یونیورسٹی روڈ سے ایکسپوسینٹر گیٹ نمبر1 کا راستہ اختیار کریں۔ ضلع وسطی (سینٹرل) اور غربی (ویسٹ) کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر10، حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یوٹرین لیکرایکسپوسینٹر گیٹ نمبر1 سے گراؤنڈ پر اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپوسینٹر گیٹ نمبر2 سے اسٹیڈیم جاسکیں گے۔(۲)اتوار بازار(یونیورسٹی روڈ)،ضلع وسطی(سینٹرل) اور غربی(ویسٹ) کے رہائشی براستہ لیاقت آباد نمبر10، حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقام پر اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کریں۔ اسی نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا اورگلشن کے رہائشی براستہ نیپادرج بالا مقام پر اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کریں۔ (۳)پارکنگ گراؤنڈ رعنالیاقت گرلز کالج بالمقابل آغاخان ہسپتال(اسٹیڈیم روڈ)،ٹاور، صدر، کلفٹن/ ڈیفنس کے رہائشی شارع فیصل، شارع قائدین، پی پی چورنگی، یونیورسٹی روڈ، نیوٹاؤن یوٹرن سے اسٹیڈیم روڈ سے درج بالاکالج گراؤنڈ پر اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کرسکیں گے۔ملیر اور ایسٹ کے رہائشی شارع فیصل، کارساز، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم روڈ سے درج بالاکالج گراؤنڈ پر اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل پارک کرسکیں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر اسٹیڈیم فلائی اوورجانب سرشاہ سلیمان روڈ جانب حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔متبادل راستہ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے آنے والے حضرات نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے بائیں جانب آغاخان ہسپتال، نیوٹاؤن اور دائیں جانب ڈالمیا سے ملینیم کا راستہ اختیار کریں۔حسن اسکوائر فلائی اوورسے جانب اسٹیڈیم روڈ تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔متبادل راستہ، حسن اسکوائر برج(ڈاؤن ریمپ) بائیں جانب یونیورسٹی روڈ، نیوٹاؤن کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ اسی طرح حسن اسکوائر برج سے پہلے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ سے نیپاجاسکتے ہیں۔اسٹیڈیم روڈ ٹرننگ جانب حسن اسکوائر کا راستہتمام ٹریفک کے لیے بند ہوگا،شہری متبادل راستہ اختیار کریں،متبادل راستہ، ملینیم سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے حضرات نیوٹاؤن کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ اسی طرح نیوٹاؤن آغاخان ہسپتال سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے حضرات ملینیم کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، کارسازسے اسٹیڈیم، ملینیم تانیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کاداخلہ ممنوع ہوگا۔
تازہ ترین