• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف 31 دسمبر کے بعد کارروائی کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف 31 دسمبر کے بعد کارروائی کا فیصلہ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف 31 دسمبر کے بعد کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین