• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پہچان ہمارا طرۂ امتیاز ہونا چاہئے ،مولانا عبدالرحمٰن سلفی

کراچی ( پ ر )امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے مرکزی دارالامار ت پر مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران ، آئمہ کرام، ناظمین کراچی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں برابری اور مساوات کا درس دیتا ہے عام شہریوں اور خاص کر قیدیوں سے حسن سلوک رواداری اور انہیں ہر قسم کی جائز سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ رعایا کے ہر فرد اور عوامی نمائندوں کا بھی ریاست پر اتنا ہی حق ہے جتنا رعایا کے بادشاہ کا حق ہوتا ہے ۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پہچان ہمارا طرۂ امتیاز ہونا چاہئے پاکستان میں غربت و افلاس اور بے بسی کی زندگی گذارنے والے انسانوں کی ہر ممکن دادرسی ہونی چاہئے ۔
تازہ ترین