• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الفلاح ، اسٹریٹ کرمنل بے لگام ،پولیس کی وردی میں لوٹ مار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الفلاح کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنل گینگ بے لگام ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود عظیم پورہ کے قریب دکان میں تین ڈکیتوں نے لوٹ مار کی، واردت کی کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی، ملزمان اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے اور لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول بھی لے اڑے، فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،ہیلمٹ پہنےملزم نے دکان دار پر تشدد بھی کیا،ملزمان سات منٹ کے اندر واردات کرکے فرار ہوگے ،واقعہ کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا،اہل علاقہ کے مطابق ملزمان کا گینگ الفلاح تھانے کی حودد میں متعدد افراد کو لوٹ چکا ہے۔دوسری جانب الفلاح کے علاقے میں ہی اتوار کی صبح کشمیر ہوٹل سے پولیس وردی میں ملبوس 4ملزمان ہوٹل سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔
تازہ ترین