• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مظفرگڑھ،پولیو کا ایک اورکیس، 7ماہ کی بچی کی دونوں ٹانگیں ناکارہ

مظفرگڑھ،پولیو کا ایک اورکیس


مظفرگڑھ(محمد عدنان مجتبیٰ)تحصیل کوٹ ادو میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا‘رواں سال پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی.تفصیلات کیمطابق تحصیل کوٹ ادو کےعلاقے چوک سرور شہید کے چکنمبر 547 ٹی ڈی اے میں پولیو سےبچی کی دونوں ٹانگیں ناکارہ ہوگئی ہیں.بچی 26 نومبر کومنظرعام پر آئی‘3دسمبر کو ٹیسٹ کیلئےنمونے لئے گئے،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن کیمطابق پولیو سے متاثرہ 7 ماہ کی بچی کا نام سکینہ ہےجسےایک مرتبہ بھی پولیوویکسین کےقطرے نہیں پلائے گئے تھے‘بچی کا والد عیدمحمد پشتون ہےاور اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتا ہے‘سی ای او ہیلتھ کیمطابق اپریل کےبعدسے کوئی پولیو مہم نہیں چلی اور بچی کی پیدائش مئی میں ہوئی شاید اسی وجہ سےبچی قطرے پینےسےمحروم رہ گئی‘سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔رحیم یارخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق میں پولیوویکسین کے قطرے پلائے جانے کے باوجود4سالہ کمسن بچی کے مبینہ طور پر پولیو وائرس میں مبتلا ہونےکےشبہ پرہسپتال منتقل کردی گئی‘بستی موہانہ کلروالی کےرہائشی سجادحسین کی 4سالہ کمسن بیٹی فاطمہ بتول کوورثاء نےشیخ زیدہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرزنےاسکے خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے‘سجاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل لیڈی ہیلتھ ورکرنے گھر آکر فاطمہ بتول کو پولیو ویکسی نیشن اورانجکشن لگایا تھا جس کے بعد بیٹی کی حالت روز بروز بگڑتی چلی گئی‘اسے رورل ہیلتھ سینٹر میانوالی قریشیاں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین