• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، شدیددھند چھائے رہنے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑنے جبکہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے، اس دوران پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کُہرپڑنے کی توقع ہے،کُہرپڑنےکا بھی امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 11راولاکوٹ میں 6اور مری میں دو ملی میٹر بارش ہوئی،گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10کالام میں منفی 7ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔

تازہ ترین