• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت پرتوجہ دی جائے،ڈاکٹرضیاءالحق

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہونا ہماری خوش بختی ہے، ملک کے دانشوراپنے نوجوانوں کی تعلیم کیساتھ فکری اور نظریاتی تربیت کا اہتمام کریں تو یہ نوجوان قوم و ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے یادگار کردار ادا کرکے اپنے پاک وطن کوامن و استحکام کا گہوارہ مثالی ملک بنا سکتے ہیں، موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت پر خوصی توجہ دی جائے اور انہیں وطن عزیز کو ترقی وخوشحالی کی منزل مقصود سے ہمکنار کرنے کیلئے مناسب مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں پیغام پاکستان سنٹر برائے امن، مصالحت و تعمیر نو مطالعات، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے نوجوانان پاکستان ایجنڈا کے فروغ کیلئے منعقد ہ دور وزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دو روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی خداداد صلاحیتیوں کو بروئے کار لاکر ملک میں امن و مفاہمت کے ماحول کو پروان چڑھانا تھا۔ یہ دو روزہ ورکشاپ مجوعی طور پر 8 سیشنوں پر مشتمل تھی۔

تازہ ترین