• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی حملے کے بعد ان ڈورسروسزپانچویں روز بھی معطل رہیں

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرحملے کے بعد ان ڈور سروسز مسلسل پانچویں روز بھی معطل رہیں، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیوگرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سےتاحال محروم ہیں۔اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو علاج معالجہ کی سہو لیات فراہم کر رہا ہے جبکہ اسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بھی کام بند ہے، تمام آپریشن ملتوی کر دیئے گئےہیں جس سے اسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس مزیدلائحہ عمل کا اعلان نہیں کر سکاتاہم ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے او پی ڈی سمیت دیگر شعبوں میں آج بھی ہڑتال جاری رہے گی جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے تمام شعبے پیر سے فنکشنل ہو جائیں گے، ایمرجنسی میں آنے والے ہر مریض کو مکمل علاج معالجہ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین