اسلام آباد (صالح ظافر) چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایسے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں جو غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے ملک کے قومی مفادات کا تحفظ کرے گی اور ساتھ ہی باعث تشویش معاملات میں شکایات کا ازالہ بھی کرے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے حوالے سے انتظامی اقدامات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، قومی اور پائلٹ فری تجارتی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو رسائی دینے کیلئے منفی کمپنیوں کی فہرست میں کمی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔