• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی 42لاکھ مالیت کی اراضی پرپھرمافیاکاقبضہ

لاہور( جنرل رپورٹر ) ریلوے کالونی انجن شیڈ میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سےقبضہ مافیا سے واگزار کروائی جانے والی 42لاکھ روپے مالیت کی زمین پر ایک بار پھر قبضہ مافیانے سنوکر کلب قائم کرکے قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے کالونی کے مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ،اس بات کاانکشاف ریلوے ملی مزدور یونین کےمرکزی رہنماءرانا آصف محمود اور دیگر اہل محلہ نے کیا۔ ریلوے حکام نے سروے کروانے کے بعد 24جولائی 2019کو ریلوے پولیس کی مدد سے 42لاکھ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی اور دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے مگر کچھ ہی عرصہ کےبعد قبضہ مافیا کے بااثر افراد نے ایک با ر پھر مبینہ طور پر دوبارہ قبضہ کر کے سنوکر کلب قائم کر دیا ہے ۔اس حوالے سےرابطہ کرنے ڈی سی اوریلوے لاہور ڈویژن شیریں حنا اصغر نے کہا کہ جہاں کہیں بھی ریلوے کی زمین کوئی قبضہ کرے گا اس کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی ۔اس قبضہ کے خلاف جائزہ لیکر اپریشن کیاجائے گا اور معاملہ میں کسی بھی نہیں بخشا جائے گا ۔
تازہ ترین