• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوہسپتال میں نئے نارتھ میڈیکل وارڈ کاافتتاح

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میوہسپتال میں نئے نارتھ میڈیکل وارڈکاافتتاح کردیا ہے۔اس موقع پرسی ای او میوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعودگوندل، فیکلٹی ممبران اوردیگر سینئر ڈاکٹر ز سمیت فلاحی تنظیم کے ممبران موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے افتتاحی تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے نارتھ میڈیکل وارڈکی تکمیل میں سی ای او پروفیسر ڈاکٹراسداسلم خان کی کاوش کوسراہتی ہوں۔ نئے نارتھ میڈیکل وارڈ کے ذریعے ہزاروں مریضوں کوسہولت حاصل ہوگی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ نارتھ میڈیکل وارڈکی تکمیل میں تعاون کرنے والی فلاحی تنظیموں کابھی شکریہ اداکرتے ہیں۔نجی شعبہ کو حکومت کے ساتھ مل کرمریضوں کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔
تازہ ترین