• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاء کرام کی تعلیمات سے ہمیں انسا ن د وستی کادرس ملتاہے،راغب نعیمی

لاہور(خبر نگارخصوصی) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات سے ہمیں انسا ن د وستی کادرس ملتاہے۔شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی تعلیمات اورسیرت وکردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں سالانہ غوث الاعظم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اولیاءکرام لوگوں کے قلب اور باطن کو پاک کرتے ہیں ۔ہماری سوچ آخرت کی طرف نہیں ہے ہم دنیا کی طرف زیادہ مائل ہیں۔اللہ کا ولی متقی ہوتا ہے اور تقوی گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کرنے سے ملتا ہے ۔علم حاصل کریں تاکہ آپ صحیح اور غلط کی معلومات ہو ۔ہمارے پاس شریعت کا معیار ہے جس کے ذریعے ہم اللہ کے نیک بندوں اور اولیاءکرام کی پہچان کرسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں جامعہ نعیمیہ کے مدرس قاری غلام رسول چشتی کے والد گرامی میاں غلام فرید کے انتقال پر علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،شیخ الحدیث انورالقادری،مولاناغلام نصیرالدین چشتی،مولانا محبوب احمد،مفتی عمران حنفی دیگر اساتذہ نے گہرے دکھ کااظہار کیا اورموصوف کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعاکی۔
تازہ ترین