• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام تنگ آگئے، ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ جلد ہوگا:ن لیگ

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نون کی سٹی صدر و سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا ہے ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔ عوام سلیکٹڈ وزیراعظم سے چھٹکارا چاہتےہیں۔ یہ بات انہوں نے قائم مقام سٹی صدر ثروت خان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں آپا نسرین فہمیدہ چوہان افشین بٹ روبینہ شاہین ودیگر کے ہمراہپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔پٹرول اور بجلی گیس کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے سلیکٹڈ وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا لندن میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایوان فیلڈ فلیٹس میں مقیم علیل نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کرکے اشتعال کی کیفیت پیدا کر دی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے گھروں کے نام پر بھی اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ڈھائی سو تین سو روپے کا فارم 500 ہزار روپے تک فروخت کیا گیا۔
تازہ ترین