• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضاخیل میں مجرموں کے خلاف آپریشن کی تیاری

پشاور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیراکبر خان آفریدی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر اضاخیل اور نواحی علاقوں سے جرائم کے مکمل خاتمے اورعلاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پانچ کمانڈوز دستے تشکیل دے کر مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے پہاڑی و میدانی علاقوں و دریائے کابل کے کنارے پر آپریشن شروع کرنے کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ۔ ایس ایچ او اضاخیل مختیار خان نے آپریشن بارے میں کہا کہ مجرموں کے خفیہ اڈوں و خفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جائیں گے مجرموں کو ہاتھ جرائم سے توبہ تائب ہونا ہوگا یا پھر مجرموں کو جیل جانا پڑے گا۔ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانا مظلوموں کی داد رسی کرنا انصاف کی فراہمی اورعوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا مشن ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات پولیس دستوں کی گشت کا سلسلہ جاری رہے گا پولیس ساری رات جاگتی رہے گی اور عوام سکھ کی نیند سوئیں گے منشیات فروشوں اور قمازبازوں کے خلاف بھی خصوصی مہم کا آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا جرائم کے مکمل خاتمے مجرموں کا قلع قمع کرنے اورعلاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے علمائے کرام اور عوام کا تعاون حاصل کیاجائے گا اورعملی طور پر نمونہ پیش کیاجائے گا کہ پولیس حکام نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خادم محافظ اور پاسبان ہے ۔
تازہ ترین