• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھویں کےبورڈامتحان کاخاتمہ اچھااقدام ہے،انس تکریم

پشاور( وقائع نگار)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک( پین)کےصوبائی جنرل سیکرٹری سیدانس تکریم کاکاخیل نے آٹھویں بورڈ امتحان ختم کر نے کے اقدام کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اور مشیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی تعلیمی پالیسیاں اچھا نظام مرتب کرتی ہیں اچھا نظام معاشرے کو اچھے لوگ مہیا کرتے ہیں اچھے لوگ اچھا معاشرہ بناتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں اچھے وکیل، باصلاحیت جج، باصلاحیت ڈاکٹر، صحافی ،سیاست دان، انجینئر، سائنسدان، اچھے شہری اور اساتذہ ایک اچھے نظام تعلیم کی موجودگی کے بغیر ناممکن ہیں، ہم نے اپنے گرتے ہوئے معیار تعلیم کو ماہر تعلیم کی مشاورت سے سنبھالناہے، محدود وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنا ہے، تعلیم سے وابستہ سرکاری وغیرسرکاری اداروں کو ایک نئی ترتیب دینے کی ضرورت ہے، اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی روابط کی ضرورت ہے، قوانین میں اصلاحات ، قانون کی پابندی اور اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے ،تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی سیاسی مداخلت روکنے اور اپنی انا اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر سوچنے کی ضرورت ہے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو بہت تیزی سے ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے گا جسمیں ہرشعبے کی نالائقی ہمیںلے ڈوبے گی ۔
تازہ ترین