• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا آپ 2 سیب روزانہ کھانے کے فائدے جانتے ہیں؟

کیا آپ 2 سیب روزانہ کھانے کے فائدے جانتے ہیں؟


آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہی ہوگی کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے، لیکن اگر دو سیب روزانہ کھائیں تو مزید بہتری کے امکانات ہیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ دو سیب روزانہ کھانے سے لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

برطانیہ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہرین نے 40 افراد پر تحقیق کی جن کا کولیسٹرول بڑھا ہوا تھا، انہیں محققین نے 2 بڑے سیب روزانہ کھانے کا مشورہ دیا اور یہ سلسلہ 8 ہفتوں تک چلا۔

اس تحقیق سے اخذ کیے گئے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 2 بڑے سیب روزانہ کھانے سے ان افراد میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوئی۔

اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے کیونکہ کولیسٹرول بڑھ جانے کی وجہ سے دل کی شریانیں متاثر ہونے لگتی ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں 2 بڑے سیب انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں، اگر ایک شخص 2 سیب روزانہ کھاتا ہے تو اسے روزانہ فائبر کی تجویز کردہ مقدار کا ایک چوتھائی حصہ مل جائے گا۔

یہ فائبر کی وہ قسم ہے جو ایسے بیکٹیریا کی نشونما کا کام کرتی ہے جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر ایک شخص روزانہ سیب کھاتا ہے تو اس کے دل کی شریانیں پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجائیں گی۔

تحقیق کے مصنف پروفیسر جولی لوورگروو کہتی ہیں کہ ایک پرانی کہاوت کہ ’ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹر سے دور رہا جاسکتا ہے‘ کسی حد تک درست ہے۔

2 سیب روزانہ کھانے سے پولیفینول کی بڑی مقدار ملتی ہے جو ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جبکہ سیب کھانے سے اچھے کولیسٹرول میں کمی نہیں ہوتی۔

جولی لوورگروو کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ سیب میں موجود فائبر اور پولیفینولز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ سیب ہر طرح کی عمر میں ایک پسندیدہ پھل بھی ہے جو آسانی کے ساتھ دستیاب بھی ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین