• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اہم اجلاس

پنجاب ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اہم اجلاس


صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور پرائس کنٹرول میکانزم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ 15 روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق گراں فروشی پر 3 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اجلاس کے شرکاء کو میاں اسلم اقبال نے ہدایات دیں کہ اشیاء ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ معیار پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں ماڈل بازاروں کے قیام کے لیے جگہ کی نشاندہی ہوچکی، منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے یہ بھی کہا کہ تحصیلوں میں کولڈ اسٹوریج کے قیام کے لیے میکانزم جلد وضع کیا جائے۔

تازہ ترین