• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز
ویر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کی ملاقات 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے وزیر اعظم عمران خان سے جنیوا میں منعقدہ فرسٹ گلوبل ریفیوجی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈی جی ٹیڈروس نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے انہیں غربت کے خاتمے کے حکومتی پروگرام سے آگاہ کیا، جس میں احساس پروگرام بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے اپنے دورہ پاکستان کو یاد کیا اور وزیر اعظم کو ان کی کوششوں میں اپنے دفتر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال کے شروع میں پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین