• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں صدی کا انیسواں برس بھی ڈھلتے دسمبر کے ساتھ مکمل ہورہا ہے، کئی یادوں کے ساتھ اس بار بھی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملکی اور غیرملکی کئی اہم شخصیات اب ہمارے درمیان نہ رہیں مگر ان کی یادیں باقی رہ گئیں۔ جنوری سے رواں دسمبر تک گزرنے والی کچھ شخصیات کا تذکرہ یوں ہے۔

مذہبی و سیاسی دیگراہم شخصیات:

چار جنو ری کوپی پی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان انتقال کرگئے۔

12 جنوری کو جے یو آئی ایف کے سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان105 برس کی عمر میںصوابی میں اورچھبیس جنوری کوتبلیغی جماعت کے رہنما مولانا محمد احمد بہاولپوری 95برس کی عمر میں اور 30 جنوری کوسندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس(ر)دیدار حسین شاہ انتقال کرگئے۔

پانچ فروری کوجامعہ دارالعلوم حقانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا اظہارالحق حقانی75برس کی عمر میں، 8 فروری کوسندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ اشرف نوناری ٹریفک حادثے میں اور25مئی کوسینئر کشمیر ی سیاستدان یوسف بچ 98 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئے۔

آٹھ جون کوعالم دین اور جعفریہ الائینس کے 77سالہ سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کراچی میں، 27اگست کو90 سالہ دانشور سیاسی اور سماجی رہنما بی ایم کٹی کراچی میں انتقال کرگئے۔

5ستمبر کوسابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی سکندر پروین گل لاہور میںقتل ہوئیں۔

8ستمبر کو مزدور رہنما رہنما طفیل عباس 13ستمبر کوپی پی کے رکن سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی 24ستمبر کوسابق کمشنر کراچی ایم ایم عثمانی ، 27ستمبر کوسینٹر چوہدری محمد انور بھنڈر اورفیصل آباد سے ن لیگ کے رہنما سابق وفاقی وزیررانا محمد افضل انتقال کرگئے۔

15ا کتوبر کوسابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات19 کورئیس الجامعہ دارلخیر علامہ محمد اسفندیار خان ،اکیس کو کاروباری شخصیت یوسف ایچ شیرازی کراچی میں اور 25اکتوبر کوپاکستان علما ء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید وٹو پنجاب میں اور حاجی غلام محمد لاٹ حیدرآباد میںاور 6 دسمبر کوعبدلستار ایدھی کے قریبی ساتھی انورکاظمی کراچی میں انتقال کرگئے۔

شاعر و ادیب دانشور،صحافی:

یکم جنوری کو محقق ادیب نقاد مترجم شاعر ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک 67برس میں پشاور میں11 جنوری کوافسانہ نگار خالدہ حسین لاہور میں اور28 جنوری کو صحافی یونس ریاض کراچی میں انتقال کرگئے۔

11فروری کوسندھی ادیب، افسانہ نگار ڈاکٹر رشیدہ حجاب کینیڈا میں، 22 فروری کوکئی مطبوعات کے بانی معراج رسول، 18 اپریل کوادیب دانشور ماہر تعلیم ڈاکٹر جمیل جالبی91برس کی عمر میں اور29مئی کوسینئر صحافی ادریس بختیار 74برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

7 جون کوادیب دانشور ڈرامہ نگارڈاکٹر انور سجاد84برس کی عمر میں لاہورمیں اور29جون کو شاعر اور ماہر تعلیم لیاقت علی عاصم68برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

15جون کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے صحافی الیاس وارثی اور29جون کو صحافی انیل دتہ 70برس کی عمر میں کراچی میںانتقال کرگئے۔

یہ بھی دیکھئے: مرید عباس کا قتل، ویڈیو منظر عام پر


9 جولائی کونجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس فائرنگ سے اور13جولائی کو سائنسدان پروفیسر وقارالدین79برس کی عمر میں اور 27اگست کو جیو نیوز کی نادیہ فیصل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔

5 اکتوبر کو صحافی ابولحسنات، 9 کوجنگ کے صحافی سید امتیاز راشد لاہور میں، 18 کوخیبرپختونخوا کے عبدالواحد یوسفی اور30اکتوبر کوصحافی محمودالعزیز کراچی میں انتقال کرگئے۔

1 دسمبر صحافی ظفر اقبال مرزا لاہور میں پانچ دسمبر صحافی زین العابدین نے وفات پائی۔

فن و ثقات اور کھیل سے وابستہ شخصیات:

1 جنوری کو بھارتی اداکار قادر خان ممبئی میں ،18 جنوری کوسندھی اردو ڈراموں کے اداکار گلاب چانڈیو ، 14 جنوری کو سابق کرکٹر محمد علی خواجہ کراچی میں انتقال کرگئے۔

25 جنوری کو اداکارہ روحی بانو استنبول میں اور26 جنوری کو پاکستانی نژاد معروف شیف 29سالہ فاطمہ علی کا سفر حیات تمام ہوا۔

11فروری کوعلیل سابق سائیکلنگ چیمپئن، 27سالہ صبیحہ راولپنڈی میں اور 24 مارچ کولازوال ملی نغمے سوہنی دھرتی ،جیوے جیوے پاکستان کی گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کرگئیں۔

16مئی کو مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں لندن میں اور اٹھائیس مئی کو موسیقار نیاز احمد لاہور میں اورگیارہ جون کوٹیسٹ امپائر ریاض الدین 71برس میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

3 جولائی کوشاعر نثار ناسک راولپنڈی میں 9جولائی کواداکارہ ذہین طاہرہ70برس کی عمر میں کراچی میں اور سولہ جولائی کو شاعر ادیب نغمہ نگار حمایت علی شاعر کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

11 جولائی کو 1960 اولمپکس کی فاتح ہاکی ٹیم کے کپتان بریگیڈئیر(ر) عبدالحمید حمیدی92برس کی عمر میں، 3 اگست کو سندھ کے لوک گلوکارالحداد زرداری انتقال کرگئے۔

19اگست کوبھارتی موسیقار خیام92 برس کی عمر میں ممبئی میں، 5ستمبرکواداکار عابد علی علالت کے بعد کراچی میں۔

6ستمبرکو 62 سالہ سابق کرکٹرعبدالقادر لاہور میں، 23ستمبرکو کراچی سے تعلق رکھنے والے نعت خواں راشد اعظم انتقال کرگئے۔

30ستمبر کوبھارتی اداکار ویجوکھوٹے (گبر کا کالیا)78برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

7 اکتوبر کوکرکٹ امپائر نسیم شاہ امپائرنگ کرتے ہوئے کراچی میں 26اکتوبر کوشاعر نعت گو اعجاز رحمانی اور 27 اکتوبرکو نعت خواں الحاج یوسف میمن کراچی میں انتقال کرگئے۔

25نومبرکوادیب شاعر مرثیہ نگار ساحر لکھنوی گیارہ دسمبر کو پشتو کے شاعر افگار بخاری لکی مروت میں قتل اورتیرہ دسمبر کو شاعر عارف شفیق کراچی میں انتقال کرگئے۔

4 دسمبر کوسابق انگلش کرکٹر باب ولس70برس کی عمر میں اور5دسمبر کوکینڈا میںمس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی زینب امریکا میں کار حادثے میں جاں بحق۔

عالمی شخصیت:

14 جنوری کو برطانوی سائنس دان ریاضی دان سرمائیکل آٹیا89برس میں، 12 فروری کوسابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی کابل میں انتقال کرگئے۔

16فروری کوجرمن اور انگریزی فلموں کے 77سالہ اداکار برونو گنز19اپریل کواسکاٹ لینڈ سےتعلق رکھنے والے38سالہ کرکٹرڈی لانگ چل بسے۔6

ستمبر کوزمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں اور19ستمبرکوتیونس کے معزول صدر زین العابدین سعودی عرب میں علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

1 اکتوبر کوپاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر ستیہ برت پال چل27اکتوبر کوداعش سربراہ ابوبکر البغدادی ایک حملے میں ہلاک ہوئے۔

18نومبر کومتحدہ عرب امارات کے صدر کے نمائندے شیخ سلطان بن زید بن سلطان النہیان انتقال کرگئے۔

تازہ ترین