• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کھاد کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا، 6 رکنی کمیٹی تشکیل


وزیراعظم عمران خان نے کھادکی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لے کر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کے سربراہ مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد ہوں گے، جس میں وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزیر منصوبہ بندی، وزیر پٹرولیم ڈویژن، معاون خصوصی برائے پٹرولیم اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لے گی، جس کا پہلا اجلاس 20 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کمیٹی سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین